بس پر فائرنگ ، مسافر بال بال بچے

0
0

شری گنگا نگر؍؍راجستھان کے ضلع شری گنگا نگر میں سرحدی انوپ گڑھ- گھڑسانا قصبوں کے بیچ پتروڈا کے پاس آج صبح بولیرو اور سوئفٹ کار میں سوار کچھ لوگوں کے ایک پرائیوٹ مسافر بس پر فائرنگ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔موصول اطلاع کے مطابق بس میں تقریبا 20 مسافر سوار تھے ، جو فائرنگ میں بال بال بچ گئے ، اس سے مسافر ڈر گئے ۔ بس پر تین فائر کئے گئے جو پیچھے کی طرف لگے ۔ بس میں پیچھے کی سیٹیں اور سلیپر خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ڈرائیور نے بڑی تیزی سے بس کو دوڑایا اور آگے گھڑسانا قصبے میں لے جاکر کھڑا کر دیا ۔ بعد میں واقعہ کی اطلاع انوپ گڑھ پولیس کو دی گئی ۔پولیس فائر کرنے والوں کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انوپ گڑھ پولیس نے بتایا کہ یہ بس جمعہ کی رات آٹھ بجے جے پور سے روانہ ہوکر سورت گڑھ، انوپ گڑھ، گھڑسانا ہوتے ہوئے راولا جا رہی تھی ۔ شیخاوت ٹریولس کی یہ بس صبح سوا پانچ بجے پتروڑا گاؤں کے نزدیک پہنچی تو وہاں پہلے سے دو گاڑیوں میں کچھ لوگ کھڑے تھے ۔ انہوں نے پہلے بس پر پتھر پھینکے ۔ ڈرائیور نے بس کو نہیں روکا تو ان لوگوں نے گاڑیو ں سے پیچھا کیا ۔ ہتھیار دکھا کر ڈرائیور سے بس رکوانے کی کوشش کی ۔ڈرائیور نے بس کی رفتار مزید بڑھا دی، پیچھا کر رہے لوگوں نے تین فائر کئے ۔ فائر بس میں پیچھے کی طرف لگے ۔ بعد میں ملزم فرار ہو گئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا