دودھ تو ملتا ہے مگر وہ بھی ملاوٹی عوام سخت پریشان

0
0

کہا دودھ چیک کرنے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی جائے
تنویر پونچھی

پونچھ؍؍ ضلع پونچھ چونکہ دیہی علاقوں پر مشتمل ہے اور یہاں کی زیادہ تر آبادی دیہاتوں میں رہتی ہے کہا جاتا ہے کہ دیہاتوں سے آنے والی اکثر اشیاء صاف ہوتی ہیں مگر اب اس بات کی بھی حقیقت سامنے آ رہی ہے کہ پونچھ بازار میں مختلف علاقوں کے کسانوں کی طرف سے پہنچایا جانے والا دودھ بھی ملاوٹی بن چکا ہے۔ اس سلسلے میں آج رائٹ ویڑن سوسائٹی کے چئیرمین اکرم نائک تنویر احمد امجاز حسین شاہ جاوید چوہدری کی طرف سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کا اظہار کیا گیا کہ جس طرح محکمہ فوڈ اینڈ سپلائیز فوڈ سیفٹی و لیگل میٹرولوجی کے افراد پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جائے جو جانچ کرے کہ جو دودھ عوام تک پہنچتا ہے وہ کس حد تک درست ہے انہوں نے ساتھ ہی اپیل کی ہے کہ اگر ممکن ہو سکے تو ایک دودھ کی منڈی قائم کی جائے جہاں سے پوری جانچ کے بعد صاف و شفاف دودھ عوام تک پہنچایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا