سوچھتاہی سیواہے- پلاسٹک سے پاک ہندوستان بنانا ہم سب کا فرض ہے: مقررین
ریاض ملک
منڈی؍؍ حکومت ہند کی جانب سے منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براوڈ کاسٹنگ انت ناگ نے ڈاک بنگلو منڈی میں ایک جانکاری پروگرام کا اہتمام کیا – جس میں ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہول یادو بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر پلاسٹک سے سماج کو پاک کرنے کی غرض سے ڈرامے اور کلچرل پروگرام پیش کئے گئے ۔ پروگرام کے حوالے سے فیلڈ پبلسیٹی آفیسر شاہد محمد لون نے جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ یہ پروگرام پورے ملک کی طرح ریاست جموں وکشمیر میں بھی جوپروگرام شروع کیا گیاہے کہ اس کا مقصد پلاسٹک سے اپنے ملک کو پاک کرناہے۔یہ انت ناگ سے شروع کیا گیااور اج پونچھ کی مختلف تحصیلوں میں بھی پروگرام منعقد ہورہے ہیں ۔اس پروگرام میں مختلف ڈراموں اور کلچرل پروگرام کے ذریعہ عوام کو پلاسٹک کے مظرات سے بچنے اور اس کے استعمال سے پرہیز پر زوردیا۔سماجی کارکن مولوی فرید ملک نے تمام پنچائیت کے سرپنچوں اور پنچوں کو کہا کہ وہ اس مہم کو زمینی سطح پر لاگو کروائیں تاکہ اور گھرگھر میں اس کے مظر اثرات سے بچنے کے پروگرام منعقد کروائیں – اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہو یادو نے کہا اس وقت لوگوں میں سابقہ طرز کی چیزیں استعمال کرنے میں کم رحجان رہاہے جو کہ ایک افسوس کن مقام ہے – انہوں نے کہ اج کسی بھی زمین کو کہیں بھی کھدائی کی جاے تو پلاسٹک کے لفافے ملتے ہیں ہمارے جانور بھی ان مومی لفافوں سے متاثر ہورہے ہیں – پلاسٹک کے استعمال سے طرح طرح کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں – جس کو لیکر سرکار کی جانب سے یہ قدم اٹھایاگیاہے کہ وہ سنگل یوز پلاسٹک کو ختم کرنے کی مہیم سے اغاز کرے – جس کے بعد تمام طرح کے پلاسٹک سے ملک کو پاک کئے جانے کے اقدام اٹھاے جائیں گے انہوں نے تمام سرپنچوں اور پنچوں کو کہا کہ وہ زمینی سطح پر اس مہیم کا اغاز کریں اور جہاں بھی خلاف ورزی ہوتی نظر آیے ایسے اشخاص پر جرمانہ عائید کرکے وہ رقم عوامی مفاد کے اکونٹ میں رقم جمع کروائیں انہوں نے بازار میں بھی اس مہیم کا آغاز کرتے ہوے لوگوں سے پالی تھن لفافے لیکر انہیں کپڑے کے بستے دیے گئے – انہوں نے کہا جو بھی بازار سودالینے جاے یادودھ لینے جاے وہ وہ اپناکپڑے کا بستہ اور برتن لیکر جائیں تاکہ ملک کو اس پلاسٹک سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ. مختلف قسم کی بیماریوں سے نجات پائی جاسکے – اس موقع پر بلاک ڈولپمنٹ منڈی سبھاش چندر نائیب تحصیلدار منڈی آزاد احمد تحصیل سپلائی آفیسر منڈی عبدالقیوم خان سماجی کارکن مولوی فرید ملک ومختلف پنچائیتوں کے سرپنچوں پنچوں اور انگن واڑی ورکروں نے حصہ لیا ۔