بھدرواہ میں موسم کی تبدیلی سردیوں کا آغاز

0
0

محکمہ جنگلات کی طرف سے بالن کی لکڑی کا کوئی بندوبست نہیں
ساجد طفیل لون

بھدرواہ؍؍؍؍اکثر سردیوں کے موسم آتے ہی محکمہ جنگلات لوگوں کو رعایت ریٹ پر جلانے کی لکڑی دیتا تھا مگر اس سال ایسا کچھ بھی محکمہ کی طرف سے نظر نہیں آ رہا ہے۔شیخ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ بھدرواہ میں سردیوں کا موسم آتے ہی انتظامیہ ہر اس چیز کا سٹاک رکھتی تھی جس کی ضرورت عوام کو پڑتی ہے جس میں راشن ،مٹی کا تیل ،گیس اور محکمہ جنگلات جلانے کی لکڑی کے سیل ڈیپو کھولتا تھا جہاں سے بھدرواہ کی عوام کو سردیوں سے بچنے کے لئے آگ جلانے کی لکڑی رعایت داموں پر دستیاب ہوتی تھی مگر اس سال ابھی تک محکمہ جنگلات نے کوئی بھی ایسا سیل ڈپو نہیں کھولا ہے۔ سماجی کارکن شیخ مشتاق نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ محکمہ جنگلات کو ایسے سیل ڈیپو برف گرنے سے پہلے پہلے کھولنے چاہئے جیسے ہر سال کھولتے تھے تاکہ غریب لوگ اپنی ضرورت کے مطابق بالن کی لکڑی خرید کر سکیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا