صوبائی کمشنر نے عید میلاد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍صوبائی کمشنر بصیر احمد خان نے آج افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران عیدمیلاد النّبیﷺ کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔میلاد کے ایام 29؍ اکتوبر سے شروع ہو رہے وقف بورڈ حضرتبل اور دیگر زیارت گاہوں میں اس سلسلے میں خصوصی مجالس کا اہتمام کر رہا ہے۔صوبائی کمشنر نے سری نگر میونسپل کارپوریشن ، محکمہ بجلی ، لائوڈا،سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور محکمہ خوراک کے افسروں کو میلاد کے سلسلے میں ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ایس ایم سی کے اہلکاروں کو حضرت بل کے گرد و نواح میں ایام میلاد کے دوران صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم چلانے کی ہدایت دی۔ایام میلاد کے دوران حضرت بل او رصوبہ کشمیر کی دیگر زیارت گاہو ں میں پبلک ایڈریس سسٹم کے علاوہ فائر بریگیڈ گاڑیوں کی تنصیب اور ٹریفک نظام کی بہتری ، ایمبولنس گاڑیوں کی تنصیب اور طبی و نیم طبی عملے کی تعیناتی پر سیر حاصل بحث کی گئی۔صوبائی کمشنر نے ڈپٹی کمشنروں کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ، ایڈیشنل کمشنر کشمیر، تعمیرات عامہ ،ایس آر ٹی سی، ٹرانسپورٹ ، صحت، پولیس ، ٹریفک پولیس ، فوڈ سپلائز ، فائر اینڈ ایمرجنسی ، وقف بورڈ اور دیگر محکموں کے افسران اور سربراہ موجود تھے جبکہ کشمیر صوبے کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرو ں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا