خورشید احمد گنائی نے سری نگر میں عوامی وفود کے مسائل سنے

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے آج گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سری نگر میں کئی افراد اور وفود کے مسائل اور مطالبات سنے۔اس دوران 300افراد پر مشتمل 25وفوداور دیگر کئی افراد انفرادی طور خورشید احمد گنائی کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔جن وفود نے خورشید احمد گنائی کے ساتھ ملاقات کر کے اپنے مسائل ان کے سامنے رکھے ان میں تحصیل کاڈی نیشن کمیٹی حاجن بھی شامل ہے ۔ کمیٹی کے وفد نے اس علاقے میں قائم ڈگری کالج میں سائنس او رکامرس مضامین متعارف کرانے کا مطالبہ کیا۔اقبال کالونی بڈشاہ نگر نٹی پورہ کے ایک وفد نے علاقے میں سڑکوں کی مرمت اور 150کے وی بجلی ٹرانسفر کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔آنچار صورہ سے آئے ایک وفد نے جھیل کی صفائی اور جھیل کے مختلف حصوں کو ناجائزہ قبضے سے آزاد کرانے کی مانگ کی۔نئی پورہ قاضی گنڈ کے ایک وفد نے قومی شاہراہ پر مختلف تعمیرات کا معاملہ اٹھایا۔اس کے علاوہ اکیڈیمک اریجمنٹ پر کام کر رہے اساتذہ اور گورنمنٹ ڈینٹل کالج میں اسی طرح کام کر رہے ورکروں کے ایک گروپ، پہلگام گالف کلب کے ورکروں کے ایک وفد اور دیگر کئی وفود نے اپنے مطالبات مشیر موصوف کے سامنے رکھے۔اس دوران لیبارٹری اسسٹنٹس اور شوپیان سے آئے میونسپل ورکروں نے بھی مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کی ۔اس کے علاوہ دیگر کئی افراد نے انفرادی طور مشیر موصوف سے ملاقات کر کے اپنے مسائل ان کی نوٹس میں لائے ۔مشیرموصوف نے سبھی افراد اور وفود کے مسائل غور سے سننے کے بعد ان کے جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کا یقین دلایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا