خورشید احمد گنائی نے کھنہ بل ۔ قاضی گنڈ شاہراہ پر غیر قانونی تعمیرات پر ناراضگی کا اِظہار کیا

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے کھنہ بل ۔ قاضی گنڈ شاہراہ پر غیر قانونی تعمیرات پر سنجیدہ نوٹس لیا ہے ۔اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خورشید احمد گنائی نے اننت ناگ او رکولگام کے ڈپٹی کمشنروں کوقومی شاہراہ کے متعلقہ علاقوں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ خورشید احمد گنائی نے غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔مشیر موصوف نے ڈپٹی کمشنروں جن کے دائرۂ اختیار میں قومی شاہراہ آتی ہے، کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس سلسلے میں ضروری کارروائی کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا