پولیس محکمہ میں اکائونٹس افسروں کی 31اَسامیوں کو معرض وجود میں لانے کو ریاستی انتظامی کونسل کی منظوری

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقدہ ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ میں پولیس محکمہ میںاکائونٹس افسروں کی 31اَسامیاں معرض وجود میں لانے کو منظوری دی گئی ہے۔ریاستی انتظامی کونسل نے اے ڈی جی پی آرمڈ جے اینڈ کے ،اے ڈی جی پی سیکورٹی ، اے ڈی جی پی سی آئی ڈی جے اینڈ کے ،آئی جی پی کرائم جے اینڈ کے ، آئی جی پی ٹیلی کام جے اینڈ کے اور ایس ایس پی سری نگرکے دفاتر میں اسسٹنٹ اکائونٹس افسروں کی 6 اسامیاں کم کر کے اکائونٹس افسروں کی 6 اسامیاں معرض وجود میں لانے کو منظوری دی گئی ہے۔ریاستی انتظامی کونسل نے ریاست کے تمام 22اضلاع کے ایس ایس پیز کے دفاتر کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ آف فارنسک لیبارٹری ، ایس پی اونتی پورہ ، ایس پی ہنڈوارہ اور ایس پی سوپور کے دفاتر میں اکائونٹس افسروں کی 25افسروں کو معرض وجود میں لانے کو منظوری دی گئی۔اس فیصلے سے بجٹ کنٹرول اور رقومات کے انتظام میں مزید بہتری آئے گی۔اس کے علاوہ ریاستی انتظامی کونسل کے اس فیصلے سے اکائونٹس آفیسر کے بطور کام کر رہے پولیس افسروں کو بھی راحت ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا