درجہ حرارت میں کمی

0
0

ویری ناگ دودھ وگن سڑک پر پی ایم جی ایس وے کے تحت میگڈم بچھانے کا عمل جاری
شاہ ہلال
اننت ناگ//ویری ناگ میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت سخت سردی کے بیچ سڑک پر میگڈم بچھانے کا عمل جاری ہے ،جس کے مقامی آبادی میں حیرانی نظر آرہی ہے ۔پی ایم جی ایس وے کے تحت بٹہ گنڈ دودھ وگن سڑک پر میگڈم بچھانے کا عمل گذشتہ کہی روز سے جاری ہے ۔کہی کروڈ روپیوں سے تعمیر ہونے والی سڑک پر دو سال قبل کام شروع کیا گیا تھا تاہم اب سڑک پر گذشتہ کہی روز سے میگڈم بچھایا جارہا ہے جو موسمی حالت کے موافق نہیں ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک پہاڑی علاقہ میں بن رہی ہے جہاں آجکل دن کا درجہ حرارت کافی کم رہتا ہے اور اس موسم میں سڑک پر میگڈم بچھانا خزانہ عامرہ کو چونا لگانے کے برابر ہے ،اُنہوں نے گورنر انتظامیہ سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔اس حوالے سے محکمہ کے اسسٹنٹ ایگزکیٹو کا کہنا ہے کہ سڑک کے کچھ حصے پر میگڈم بچھا یا گیا ہے جو آج ہی بند کیا گیا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا