ہندستان کو گروپ اے میں نیوزی لینڈ، سری لنکا کے ساتھ جگہ

0
0

یواین آئی
نئی دہلی؍؍ چار بار کی چمپئن اور گذشتہ فاتح ہندوستان کو 2020 انڈر -19 ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ، سری لنکا اور پہلی بار کھیل رہے جاپان کے ساتھ گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے ۔جنوبی افریقہ میں 17 جنوری سے 9 فروری تک اگلے سال آئی سی سی ٹورنامنٹ کا اہتمام کرے گا، جس کے مقابلے بینونی، پوچسٹروم، بلوئم فونٹین اور کمبرلے سمیت آٹھ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے ۔2014 کا چمپئن اور میزبان جنوبی افریقہ اپنی مہم کا آغاز افغانستان کے خلاف کرے گا۔ یو اے ای اور کینیڈا گروپ ڈی میں دو دیگر ٹیمیں ہیں۔ تین بار کا چمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور نائیجیریا گروپ بی میں شامل ہیں جبکہ پاکستان، بنگلہ دیش، زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ 16 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں دیگر ٹیمیں ہیں۔ ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیموں کو سپر لیگ میں جگہ ملے گی جبکہ باقی ٹیمیں پلیٹ چمپئن شپ میں کھیلیں گی۔نیوزی لینڈ میں ٹورنامنٹ کے پچھلے ورژن میں حصہ لینے والی تمام 11 کل وقتی ٹیمیں اور کوالیفائی کرنے والی پانچ علاقائی چمپئن 12 سے 15 جنوری تک جوہانسبرگ اور پریٹوریا میں پریکٹس میچ کھیلیں گی۔ نائیجیریا اور جاپان پہلی بار ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔ ان کے علاوہ کینیڈا، یو اے ای اور اسکاٹ لینڈ دیگر علاقائی کوالیفائر ٹیمیں ہیں۔ آئی سی سی کے ایوینٹ چیف کرس ٹیٹلي نے کہاکہ انڈر -19 ورلڈ کپ اگلے سال کے اہم ٹورنامنٹوں میں سے ہے جہاں نوجوان کھلاڑی آئی سی سی کے بڑے اسٹیج پر کھیلیں گے اور عالمی ٹورنامنٹ کا تجربہ کریں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا