سیاست کا دنگل ہارے یوگیشور،ببیتا، سندیپ جیتے

0
0

یواین آئی
چنڈی گڑھ؍؍ اولمپک میڈلسٹ پہلوان یوگیشور دت اور اسٹار خاتون پہلوان ببیتا پھوگاٹ کو سیاست کے دنگل میں عوام نے پٹخنی دے دی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر کھڑے ہوئے دونوں سابق پہلوانوں کو ہریانہ اسمبلی انتخابات کے جمعرات کو اعلان کئے گئے نتائج میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اگرچہ سابق ہاکی کپتان سندیپ سنگھ نے شاندار جیت درج کی۔بی جے پی کی جانب سے اترے یوگیشور دت کو کانگریس امیدوار شری کرشن ہڈا نے شکست دی جبکہ ببیتا کو آزاد امیدوار سومویر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔سابق ہاکی کھلاڑی سندیپ نے حالانکہ بی جے پی امیدوار کے طور پر ہریانہ کی پیھووا سیٹ پر جیت درج کرلی۔ انہوں نے کانگریس کے امیدوار مندیپ سنگھ کو شکست دی۔ سندیپ کو 42533 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ کانگریسی امیدوار کو 37202 ووٹ ملے ۔ہریانہ کی برودا اسمبلی سیٹ سے الیکشن میں اترے یوگیشور اور کانگریس کی امیدوار کرشنا ہڈا کے درمیان مقابلہ کافی سخت رہا۔ ابتدائی رجحانات میں یوگیشور کو برتری ملتی دکھ رہی تھی لیکن جیسے جیسے نتائج سامنے آتے رہے یوگیشور میدان سے باہر ہو گئے ۔ یوگیشور کو ہڈا نے تقریبا پانچ ہزار ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ یوگیشور کو کل 36044 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ہڈا کو 41256 ووٹ حاصل ہوئے ۔ وہیں ببیتا کو آزاد امیدوار سومویر نے شکست دی۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں دو بار طلائی جیت چکی خاتون پہلوان دادری اسمبلی سیٹ سے انتخابی میدان میں تھیں۔ پہلی بار انتخابی میدان میں ہاتھ آزما رہیں ببیتا اپنی سیٹ پر تیسرے نمبر پر رہیں، انہیں کل 24502 ووٹ ملے جبکہ فاتح رہے سومویر کو کل 43589 ووٹ حاصل ہوئے ۔دلچسپ ہے کہ یوگیشور اور ببیتا دونوں ہی پہلوان سیاست میں اترنے کے لیے ہریانہ پولیس میں اپنی نوکریاں چھوڑ کر انتخابی میدان میں کودے تھے ۔ یوگیشور ریاستی پولیس میں اپنی ڈپٹی کمشنر کی نوکری چھوڑکر آئے تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا