وراٹ کو آرام، سیمسن اور شوم ٹیم میں

0
0

یواین آئی
ممبئی؍؍ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی آئندہ ٹی -20 سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے اور نائب کپتان روہت شرما کو ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے ۔ وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن اور آل راؤنڈر شوم دوبے کو اس سیریز کے لیے ہندستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی ایک بار پھر دستیاب نہیں رہے ۔ہندستان کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی -20 سیریز کے بعد دو ٹسٹ میچوں کی سریز کھیلنی ہے جس کے لئے قومی سلیکٹرز نے وہی ٹیم برقرار رکھی ہے جس نے جنوبی افریقہ کو پہلی بار 3-0 سے شکست دی تھی۔ اگرچہ ٹیسٹ ٹیم میں لیفٹ آرم اسپنر شہباز ندیم کو جگہ نہیں ملی ہے جنہوں نے رانچی میں تیسرے ٹیسٹ میں اپنا ڈیبو کیا تھا۔ ٹی -20 سیریز کے میچ 3-10 نومبر کے درمیان دہلی، راجکوٹ اور ناگپور میں کھیلے جائیں گے ۔ قومی سلیکٹرز نے جمعرات کو اپنے اجلاس میں بنگلہ دیش کے خلاف گھریلو سیریز کے لئے ٹی -20 اور ٹیسٹ ٹیموں کو منتخب کیا۔ وجے ہزارے ون ڈے ٹورنامنٹ میں دوسرے ٹورنامنٹ میں ریکارڈ ناٹ آؤٹ 212 رن بنانے والے کیرل کے وکٹ کیپر بلے باز سیمسن کو ٹیم میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے ۔ سیمسن نے اپنا پچھلا واحد ٹی -20 میچ جولائی 2015 میں ہرارے میں زمبابوے میں کھیلا تھا۔ممبئی کے آل راؤنڈر شوم دوبے کو پہلی بار ہندستانی ٹیم میں جگہ ملی ہے ۔ دوبے کو شاید آل راؤنڈر ۔ہردک پانڈیا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو چار اکتوبر کو لندن میں اپنے پیٹھ کے نچلے حصے کی سرجری کرانے کے بعد صحتیابی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ سلیکٹرز نے ہردک اور جسپریت بمراہ دونوں پر ہی غور نہیں کیا جو اپنی سرجری کے بعد صحتیابی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ ہردک کی غیر موجودگی نے دوبے کے کھیل کے چھوٹے فارمیٹ میں ٹیم میں جگہ بنانے کے راستے کھول دیئے ہیں۔ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے قومی چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد نے کہاکہ ہمارے پہلے ٹی -20 ٹیم میں ہردک تھے اور ہم نے وجے شنکر کو بھی آزمایا تھا۔ ابھی ہم نے محسوس کیا ہے کہ آل راؤنڈر کردار کیلئے شوم کو موقع ملنا چاہیے جس میں وہ مکمل طور پر فٹ بیٹھتے ہیں۔ وہ جارحانہ بلے بازی کرتے ہیں اور انہوں نے ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہندستان اے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ سلیکٹرز نے ٹیسٹ سیریز کے لیے کوئی تبدیلی بغیر ٹیم کا اعلان کیا ہے ۔ ٹی -20 آرام کرنے کے بعد وراٹ واپس ٹیسٹ ٹیم میں ہندستان کی کپتانی سنبھالیں گے ۔ بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ اندور میں 14-18 نومبر تک اور کولکتہ میں 22-26 نومبر تک کھیلے جائیں گے ۔ جھارکھنڈ کے رانچی میں تیسرے ٹیسٹ میں کلدیپ یادو کے کوور کے طور پر ٹیم میں شامل کئے گئے ندیم کو ٹیسٹ ٹیم میں نہیں رکھا گیا ہے ۔ سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی ایک بار پھر ٹیم کی بحث سے باہر رہے ۔ دھونی اس سال انگلینڈ میں عالمی کپ کھیلنے کے بعد ہی ہندستانی ٹیم سے دور ہیں۔
دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں :
ٹی -20 ٹیم۔
روہت شرما (کپتان)، شکھر دھون، لوکیش راہل، سنجو سیمسن، شریس ایر، منیش پانڈے ، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر ، کرنال پانڈیا، یجویندر چہل، راہل چاھر، دیپک چاھر، خلیل احمد، شوم دوبے اور شار دل ٹھاکر۔
ٹیسٹ ٹیم۔وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما، مینک اگروال، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے ، ہنوما وھاری، ردھمان ساہا (وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجہ، روی چندرن اشون، کلدیپ یادو، محمد سمیع، امیش یادو، ایشانت شرما، شبھمن گل اور رشبھ پنت۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا