ساجد طفیل لون
بھدرواہ؍؍بھدرواہ میں آج غیر اعلانیہ ہڑتال سے ایک کرفیو سارہا، دُکانیں بند رہیں اور عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ۔ گزشتہ دو مماہ سے جمعہ کے روز بھدرواہ اور اس کے ملحقہ علاقہ جات میں تمام کاروباری نظام ٹھپ ہو کر رہ جاتی ہے ۔یہاں اس بات کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ جب کبھی بھی بھدرواہ میں اس طرح کی ہڑتال ہوتی تھی کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ہڑتال کی کال ہوتی تھی تو اس کا اعلان جامعہ مسجد سے انجمن اسلامیہ بھدرواہ کی طرف سے ہوتا تھا مگر اس ہرتال کی کسی مسجد سے اعلانیہ نہیںہوا دُکاندار جمعہ کو بنا کسی اعلان کے ہی ہر جمعہ کو ہڑتال کرتے ہیں اور کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اپنا احتجاج درج کراتے ہیں اس شکروار کو بھی ہڑتال رہی اس دوران پولیس و بی ایس ایف۔آر اے ایف سی ار پی ایف کی بھاری تعداد صدر بازار مسجد بازار و پاسری بازار میں دیکھنے کو ملی تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی بھی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔