کشمیر کی تہذیب اور ثقافت کو تحفظ فراہم کرنے اور فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ۔ کے کے شرما

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍گورنر کے مشیر کے ۔ کے ۔ شرما نے کہا ہے کہ کشمیر کی منفرد تہذیب اور ثقافت کو تحفظ فراہم کرنے اور اُس کو فروغ دینے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ اس کی شانِ رفتہ بحال ہوسکے۔مشیر موصوف نے اِ ن باتوں کا اِظہار جے کے کلچرل کونسل کے ایک وفد کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ وفد نے کشمیری تہذیب کو بڑھاوا دینے کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں مشیر موصوف کو آگاہ کیا۔وفد میں معروف دانشور جی آر حسرت گڈا، نثار نسیم ، گلزار گنائی ، نصرین موہی ، شوکت شہری ، گلشن بدرنی ، ایم ایم محبوب اور شاہ جہاں ڈار شامل تھے۔مشیر نے کہا کہ کشمیر کی منفرد تہذیب کی معقول تشہیر حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیر کی تہذیب میں امن اور بھائی چارے کا پیغام ملتا ہے۔مشیر موصوف نے وفد کی جانب سے اُن کی نوٹس میں لائے گئے معاملات اور مسائل کے فوری حل کا یقین دِلایا ۔ وفد سری نگر میں آرٹ گیلری کے قیام کے علاوہ دیگر کئی مطالبات مشیر موصوف کے سامنے رکھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا