چیف سیکرٹری اور انتظامی سیکرٹریوں نے سابق آئی اے ایس آفیسر قاضی محمد امین کے اِنتقال پر دکھ کا اظہار کیا

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍آج سول سیکرٹریٹ سری نگر میں کمیٹی آف سیکرٹریز کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں چیف سیکرٹری وی بی آر سبھرامنیم اور اِنتظامی سیکرٹریوں نے سابق آئی اے ایس آفیسر قاضی محمد امین کے اِنتقا ل پر دکھا کا اظہار کیا۔ مرحوم 22؍کتوبر 2019ء کو انتقال کر گئے۔چیف سیکرٹری نے اپنی طرف سے اور کمیٹی آف سیکرٹریز کی طرف سے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت او رہمدردی کا اظہار کیا ۔ کمیٹی آف سیکرٹریز نے مختلف صلاحیتوں میں مرحوم کی خدمات کو یاد کیا ۔مرحوم قاضی محمد امین نے اِنتظامیہ میں مختلف عہدوں پر بے مثال کام کیا ۔ ان میں سیکرٹری جی اے ڈی، سیکرٹری خوراک و سول سپلائز او رڈپٹی کمشنر سری نگر کا عہدہ بھی شامل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا