بی ڈی سی انتخابات سے جموں وکشمیر میں ترقیاتی سرگرمیوں کو بڑھاو ا ملے گا۔فاروق خان

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍گورنرکے مشیر فارو ق خان نے اُمید ظاہر کی ہے کہ بی ڈی سی اِنتخابات کی بدولت جموںوکشمیر کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ان باتوں کا اظہار آج سونہ واری اور گاندربل علاقوں سے تعلق رکھنے والے نئے بی ڈی سی چیئرمینوں کے ساتھ ملاقات کرنے کے دوران کیا۔ مشیر موصوف نے کہا کہ بی ڈی سی انتخابات مکمل ہونے سے جموںکشمیر کو مرکز سے اضافی رقومات فراہم ہوں گی جن سے دیہی علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیاں عملانے میں مدد ملے گی۔ایم جی نریگا اور دیگر سکیموں کے تحت اِلتوأ میں پڑے رقومات کے حوالے سے مشیر نے بی ڈی سی چیئرپرسنوں کو یقین دِلایا کہ وہ اس معاملے پر غور کریں گے اور اِس کی واگذار ی کو یقینی بنایاجائے گا۔وفد نے مشیر موصوف کو اپنے اپنے علاقوں کے روزمرہ مسائل کے بارے میں بھی جانکاری دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا