تنویر پونچھی
پونچھ؍؍ضلع پونچھ میں گاڑیوں پر اوور لوڈنگ آو روز بڑھتی ہی جا رہی ہے جس پر کئی بار ٹریفک پولیس و جموں کشمیر پولیس مشترکہ کاروائیاں بھی کرتی ہیں مگر عملدرآمد مثبت نہیں ہوتا اس سلسلے میں کئی بار اخبارات میں خبریں بھی چھپ چکی ہیں مگر انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگتی ہے ضلع کا کوئی بھی روٹ ہو وہاں پر پولیس کاروائیوں کے باوجود بھی اوور لوڈنگ حد سے بڑھتی جا رہی ہے جو کسی بڑے حادثے کی طرف اشارہ ہے یوں تو ہر بڑے حادثے کے بعد انتظامیہ کی آنکھیں کہتی ہیں اور وہ اس اور اقدامات کرتے ہیں مگر وقت گزرتے ہی جیسے سب بھول جاتا ہے اور پھر سے حالات جوں کے توں ہو جاتے ہیں اب اگر حالات پونچھ شہر کے دیکھے جائیں تو سب سے زیادہ اوور لوڈنگ کامسر رابطہ سڑک پر ہوتی ہے جہاں پر ڈرائیور حضرات کی طرف سے غیر قانونی سومو سٹینڈ بھی بنایا گیا ہے مگر پر بھی انتظامیہ کی طرف سے کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی ہے اب لمحہ فکریہ ہے کہ آٓو روز دلدوز سڑک حادثات کی خبریں سامنے آنے کے باوجود بھی انتظامیہ بڑھتی ہوئی اوور لوڈنگ پر قابو پانے سے کیوں قاصر ہے کیا وہ کسی اور بڑے حادثے کی منتظر ہے۔