شاہراہ پر بلا خلل ٹریفک کی نقل وحمل

0
0

حساس مقامات پرمشترکہ کنٹرول روموں کے قیام کا انکشاف
کے این ایس
سرینگر؍؍ انتظامیہ کی طرف سے شاہراوں پر ٹریفک میں نقل وحمل سے نپٹنے کیلئے’’متحرک ردعمل ٹیموں‘‘ کو تعینات کرنے کے علاوہ خصوصی کنٹرول روم قائم کرنے کا انکشاف ہوا ہے،جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ اس قدم سے مسافروں کے وقت کا زیاں نہیں ہوگا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر بلا خلل ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے مشترکہ کنٹرول روموں کے قیام اور’’متحرک ردعمل ٹیموں‘‘ (کیو آر ٹی) کا قیام عمل میں لایا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے رام بن ضلع میں ’’متحرک ردعمل ٹیموں‘‘کا قیام عمل میں لایا ہے،جبکہ مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم کئے گئے ہیں،تاکہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدرفت میں خلل نہ پڑے،اور بلا خلل ٹریفک کی نقل وحرکت کو یقینی بنایا جائے۔ نیشنل ہائے وئے اتھارٹی آف انڈیا کے حکام کا کہنا ہے کہ اس عمل کی سفارش جموں کشمیر انتظامیہ نے سالانہ دربار مو سے کچھ روز قبل کی،جس کے بعد چندر کوٹ،سیری،ڈگڈول،رام سو اور بانہال میں کنٹرول روم قائم کئے گئے،اور یہ کسی بھی ایمرجنسی،جو پسیاں گرآنے کی وجہ سے پیداہ ہونگی،کیلئے چوبیسوں گھنٹوں کام کرتے رہیں گے۔270کلو میٹر سرینگر جموں شاہراہ،وادی کے دیگر ریاستوں اور دنیا سے رابطہ کرنے کی واحد شاہراہ ہے،جبکہ یہ شاہراہ موسم سرما میں پسیاں گرآنے کی وجہ سے آئے دن ٹریفک کی نقل و حرکت کیلئے بند رہتی ہے۔ تعمیراتی کمپنیوں نے پہلے ہی شاہرہ پر پسیاں گر آنے کے اعتبار سے ُر خطر علاقوں،جن میںناشری،رام بن ٹنل،مہر،بیٹری چشمہ،پنتھال،انوکھی فال اور گانگروں بھی شامل ہیں، میں پہلی ہی معقول مشینری اور عملے کو تعینات کیا ہے،تاکہ ان علاقوں میں بلا خلل ٹریفک کی نقل و حمل جاری رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر تعینات کئے جانے والی ’’متحرک ردعمل ٹیموں‘‘ میں پولیس،ٹریفک،نیشنل ہائے وئے اٹھارٹی آف انڈیا،ایس ڈی آر ایف کے علاوہ چار گلیاروں والی سڑک پر کام کرنے والی مختلف تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندوں کو شامل کیاگیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس تازہ منصوبے سے سست رفتاری سے ٹریفک کے نقل وحمل کے مسئلے سے نپٹا جائے گا،جبکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدرفت میں کوئی پریشانی پیش نہ آئے۔ان کا کہنا تھا’’ اس مقصد گاڑیوں کی نقل و حمل بلا خلل رہیں،اور شاہراہ پر کم از کم ٹریفک کی گنجانیت رہے‘‘۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا