ساوجیاں میں حدمتارکہ کے علاقوں کے دورے پرنکلے کمانڈرسمیت9آفیسران کومعمولی چوٹیں آئیں
ریاض ملک
منڈی(پونچھ)؍؍جموں وکشمیر کے پونچھ میں ناردرن آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ کو لے جانے والے فوج کا ہیلی کاپٹر حادثہ کاشکارہوتے ہوتے بچ گیاجس کی کریش لینڈنگ کی گئی، اس ہنگامی لینڈنگ کے دوران فوج کی شمالی کمان کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ سمیت9آرمی آفیسران کو معمولی چوٹیں آئی ہیں،اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کے پونچھ میں ناردرن آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ کے ساتھ فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ، ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) نے پونچھ ضلع میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ، "شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ سمیت جہاز میں موجود تمام مسافر محفوظ ہیں۔”ایک عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا ، "خیال کیا جاتا ہے کہ ہیلی کاپٹر ، جس نے تکنیکی خرابی آئی ، پونچھ ضلع کے بیدار علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے۔”حکام نے بتایا ، "شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ دو پائلٹوں سمیت سات رکنی عملے کا حصہ تھے۔ یہ حادثہ پونچھ کے تحصیل منڈی بیدار باغاں کے مقام پر آرمی ہیلی کاپٹر زیر نمبر 64 -ALH کوپیش آیا۔ جس کہ نتیجہ میں ہیلی کاپٹر پوری طرح متاثر ہوگیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں سوار دو پائلٹ سمیت 9 آرمی آفیسر زخمی ہوئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ حادثہ10 :2 منٹ پر پیش آیا اس موقع پر مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو ہیلی کاپٹرسے نکالا گیا،اس دوران ایک آفیسرکومحفوظ باہرنکالنے میں کافی مشکلیں پیش آئیں،زخمیوں کو آرمی ہسپتال میں بھیج دیاگیا۔لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ کے علاقہ اس ہیلی کاپٹر میں کیپٹن سمیر ڈوگرہ، کیپٹن پوشکر شرما، کیپٹن رجت بیسی، کمانڈر ٹھاکر نتن نائک، کمانڈر پواٹر نائک اورکیپٹن رامیش شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوا ہے۔ لیفٹیننٹ جرنل رنبیر سنگھ ساوجیاں سرحد کے دورہ پر جارہے تھے۔ تبھی ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ ذرایع کے مطابق 5 کی حالت قدر تشویشناک جبکہ چار کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔