شوپیاں میں 2ٹرک ڈرائیوروں کا قتل

0
0

جنگجوئوں نے ٹرک کولگائی آگ
لازوال ڈیسک

سرینگر؍,؍شوپیان میں جمعرات کو نامعلوم جنگجوئوںنے دوٹرک ڈرائیوروں کا قتل کردیا۔ دہشت گردوں کے اس حملے میں ایک ڈرائیورزخمی ہے۔ دوسری طرف چترگام زینا پورہ گاؤں سے ایک ڈرائیورلاپتہ ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مارے گئے یہ دونوں ہی ڈرائیور جموں وکشمیرسے نہیں ہیں۔ایک سینئرافسران نے کہا کہ یہ بہت ہی بدقسمتی والا حادثہ ہے۔ یہ ٹرک ڈرائیورسیکورٹی اہلکاروں کو مطلع کئے بغیرداخلی حلقوں میں چلے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے ڈرائیوروں کی لاش برآمد کرلئے گئے ہیں، وہیں زخمیوں کا علاج سری نگرکے اسپتال میں کیا جارہا ہے۔جموں وکشمیرکے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ دہشت گردوں نے جمعرات شام کو شوپیاں کے چترگام کے پاس ٹرک پرگولیاں چلائیں، اس گولی باری میں تین ڈرائیورزخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں نے ہریانہ، راجستھان اورپنجاب کے رجسٹریشن نمبروالے ان ٹرکوں کوروک دیا اوران ڈرائیوروں پراندھا دھند گولی باری شروع کردی، جنہوں نے بھاگنے کی کامیاب کوشش کی۔ انہوں نے دو ٹرکوں کوبھی آگ کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جموں وکشمیرسے باہرکے لوگوں پرگولی باری کی کئی وارداتوں سامنے آئی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا