رن بنانے اور وکٹ لینے میں سب سے آگے رہے روہت اور اشون

0
0

یواین آئی
رانچی؍؍ ہندوستانی اوپنر روہت شرما اور آف اسپنر روی چندرن اشون جنوبی افریقہ کے خلاف منگل کو ختم ہوئی تین ٹیسٹ میچوں کی فریڈم ٹرافي میں رن بنانے اور وکٹ لینے کے معاملے میں سب سے آگے رہے ۔ ہندستان نے 3-0 سے فریڈم ٹرافي اپنے نام کی۔روہت نے اپنے کیریئر میں پہلی بار اوپننگ میں اترتے ہوئے زبردست بلے بازی کی اور سیریز میں تین سنچریوں کی مدد سے سب سے زیادہ 529 رن بنائے ۔ انہوں نے وشاکھاپٹنم میں پہلے ٹیسٹ میں 176 اور 127 رن اور رانچی میں تیسرے ٹیسٹ میں 212 رن بنائے ۔ روہت کو آخری ٹیسٹ میں ان کی ڈبل سنچری کیلئے مین آف دی میچ اور اس کے ساتھ ہی پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔ سلامی بلے باز کا اس سیریز میں اوسط 132.25 رہا جبکہ ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کے سیریز میں 158.50 کا سب سے زیادہ اوسط رہا۔ وراٹ نے سیریز میں 317 رن بنائے اور سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں میں تیسرے نمبر پر رہے ۔ وراٹ نے پنے میں دوسرے ٹیسٹ میں ناقابل شکست 254 رن کی اپنی بہترین اننگز کھیلی تھی۔پہلے ٹیسٹ میں 215 رنز بنانے والے اوپنر مینک اگروال 340 رن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ ان کی اوسط 85.00 رہی۔ مینک نے سیریز میں دو سنچری بنائیں ۔جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگر 232 رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے ٹاپ بلے باز اور سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں میں چوتھے نمبر پر رہے ۔ اجنکیا رہانے 216 رن کے ساتھ ساتویں اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ 212 رنز کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے ۔ بولنگ میں اشون کا جلوہ رہا جنہوں نے فریڈم ٹرافی میں 25.26 کے اوسط سے سب سے زیادہ 15 وکٹ لئے ۔ اگرچہ امیش یادو کا 12.18 کا بہترین اوسط رہا۔ یادو کو دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں جگہ ملی تھی اور انہوں نے دو میچوں میں 11 وکٹ لئے ۔ محمد سمیع 13 وکٹ اور 14.76 کی اوسط کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔ جڈیجہ نے 30.69 کی اوسط سے 13 وکٹ حاصل کئے اور زبردست آل راؤنڈ مظاہرہ کیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے فاسٹ بولر کیگسو ربادا سات وکٹ لے کر اپنی ٹیم کے بہترین بولر رہے ۔ تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوئے لیفٹ آرم اسپنر کیشو مہاراج نے دو ٹسٹ میچوں میں چھ وکٹ لئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا