بلاک ڈویلپمنٹ کونسل انتخابات کے گیارہ بلاکوں کے لئے پولنگ پارٹیاں روانہ

0
0

تنویر پونچھی

پونچھ؍؍ضلع پونچھ کے کل گیارہ بلاکوں میں کل بلاک ڈویلپمنٹ کونسل کے انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کے لیے آج خلع بھر کے گیارہ پولنگ بلاکوں میں گیارہ پولنگ ٹیمیں انتخابی مواد کے ساتھ اپنے اپنے پولنگ بوتھ کی طرف روانہ ہو گئی ہیں جن کو سیکیورٹی فورسز جموں کشمیر پولیس و پیرا ملٹری فورسز کی خفاظتی خدمات بھی حاصل ہیں ضلع انتخابی آفیسر راہل یادو نے موقع پر بولتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے گیارہ بلاکوں میں انتخابی عمل صاف و شفاف طریقے سے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کی ہر ممکن کوششیں کی گئی ہیں انہوں نے اس سلسلے میں مذید بتایا کہ ضلع کے کل گیارہ بلاکوں میں 61 امیدوار ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ کل 2018 ووٹران کریں گے انہوں نے بتایا کہ صبح 9 بجے سے 3:00 بجے تک ووٹنگ ہو گی جبکہ تین بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہو جائے گی ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وکاس آنند نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے انتخابات کے عمل کو بہتر و صاف وشفاف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا