مسافر بردارٹرانسپورٹ کی عدم موجودگی

0
0

شہر میںانتظامیہ نے ایس آر ٹی سی بسوں کو سڑکوں پر اتارا
کے این ایس
سرینگر؍؍وادی میں گزشتہ80دنوں سے جاری بغیر ہڑتال کے نتیجے میں مسافربردار نجی ٹرانسپورٹ کا پہیہ مسلسل جام رہنے کی صورت میں سرینگر میں ایس آر ٹی سی بسیں سڑکوں پر اتاری گئی ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی میں5اگست کو دفعہ370کی تنسیخ اور ریاست کی تقسیم کے مرکزی اعلان کے بعد بغیر کال ہڑتال جاری ہے،جس کے نتیجے میں زندگی کی رفتار جہاں تھم گئی ہے،وہی مسافر و مال بردار ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے۔سرینگر سے کئی اضلاع تک اگرچہ اکا دکا چھوٹی مسافر بردار گاڑیاں چلتی نظر آرہی ہے،تاہم شہر میں مسافر بردار ٹرانسپورٹ کا نام و نشان نظر نہیں آرہا ہے،اور صرف نجی گاڑیاں اور موٹر سائیکل ہی سڑکوں پر دوڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے قریب10ہفتوں بعد انتظامیہ نے سرینگر کے سیول لائنز کے کئی سڑکوں پر سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کاروپوریشن کی گاڑیوں کو اتارا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ شہر کی کئی سڑکوں پر ایس آر ٹی سی کی گاڑیاں نظر آئیں،جن میں لوگ سفر کر رہے تھے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نہ صرفمقامی لوگوں بلکہ ایس آر ٹی سی گاڑیوں کو ان کی رہائش گاہوں سے دفاتروں تک پہنچنے کیلئے استعمال میں لایا جا رہا ہے۔مقامی لوگوں کا بھی کہنا ہے کہ گزشتہ اڈھائی ماہ سے مسافر بردار ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے نتیجے میں انہیں کافی مشکلات کا سنا کرنا پڑ رہا ہے،تاہم ایس آرٹی سی بسوں کی موجودگی سے انہیں راحت محسوس ہو رہی ہے۔لوگوں کا ماننا ہے کہ انتظامیہ کو یہ قدم پہلے اٹھانا چاہے تھا،جبکہ ایس آر ٹی سی کی کم تعداد کے بسوں کو سڑکوں پر اتارنے سے مشکلات میں کمی تو آسکتی ہے،تاہم تدارک نہیں ہوسکتا۔اس سے قبل سرینگر میں مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچانے کیلئے ایس آر ٹی سی بسوں کو استعمال میں نہیں لایا جا رہا تھا،جبکہ یہ پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ بغیر کال ہڑتال کے بیچ سرینگر کی سڑکوں پر ایس آر ٹی سی بسیں چلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ادھر کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایس آر ٹی سی گاڑیوں کے شہر میں چلنے سے ٹریفک جام بھی ہو رہا ہے،جس کے نتیجے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا