جموں وکشمیر میں نئے کالجوں کے قیام میں حائل رُکاوٹوں کو دورکرنے کی خورشید احمد گنائی کی ہدایت

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے جموں وکشمیر میں نئے ڈگری کالجوں کے قیام کی راہ میں حائل رُکاوتوں کو دورہ کرنے کی افسروں کو ہدایت دی ہے۔یہ ہدایات اُنہوں نے آج یہاں ایک میٹنگ کے دوران دیں۔میٹنگ میں سیکرٹری اعلیٰ تعلیم طلعت پرویز ، ڈپٹی کمشنر سری نگر داکٹر شاہد اقبال چودھری ، سپیشل سیکرٹری مکانات و ہارون رشید ، ڈپٹی کمشنر بڈگام طارق احمد گنائی اور ایڈیشنل کمشنر کشمیر تصدق حسین میر بھی موجود تھے۔صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما، اودھمپور ، راجوری ، سانبہ اور پونچھ کے ڈپٹی کمشنروں کے علاوہ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔سیکرٹری اعلیٰ تعلیم نے میٹنگ میں نئے ڈگری کالجوں کے قیام کے سلسلے میں زمین کی دستیابی سے متعلق معاملات اُٹھائے ۔ ان معاملات پر تفصیلی غور و خوض کے بعد لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ڈویژنل کمشنر جموں نے ڈگر ی کالجوں کے قیام سے متعلق تمام معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دِلایا۔ اُنہوں نے کہا کہ اِن کالجوں کے قیام میں کسی بھی طرح کی تاخیر نہیں ہوگی ۔ڈپٹی کمشنر سری نگر نے کہا کہ ضلع سر ی نگر میں نئے ڈگری کالجوں کے قیام کے لئے اراضی کی فراہمی پہلے ہی حل کئے جاچکے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کالجوں میں بغیر کسی مزید تاخیر کے تدریسی عمل شروع کیا جائے گا۔ڈگری کالجوں کے قیام کے لئے ایڈیشنل کمشنر کشمیر نے مکمل تعاون کا یقین دِلایا۔دریں اثناء دیگر ڈپٹی کمشنر وں نے بھی جموں وکشمیر میں نئے ڈگری کالجوں کے قیام کی راہ میں حائل رُکاوٹوں کو دورکرنے کا یقین دلایا۔خورشید احمد گنائی نے اس سلسلے میں عدالت میں پڑے معاملات کی پیروی کرنے کی ہدایت دی تاکہ یہ ادارے کم سے کم وقت میں قائم کئے جاسکیں۔اُنہوں نے اس ضمن میں مختلف محکموں اور ایجنسیوںکے مابین قریبی تال میل کی ہدایت دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا