لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولو نے آج اربن پی ایچ سی بٹہ مالو میں پردھان منتری بھارتیہ جن آشودھی کیندر کا اِفتتاح کیا۔ اِن کے ہمراہ ناظم صحت کشمیر ڈاکٹر کنزس ڈولما، ڈرگس کنٹرولر جے اینڈ کے لوٹیکا کھجوریہ اور کئی دیگر اَفسرا ن بھی تھے۔اِس موقعہ پر فائنانشل کمشنر نے طبی ماہرین پر زور دیا کہ وہ جنرک اَدویات لکھیں کیوں کہ یہ مریضوں کے لئے کافی ستے ہیں ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ جنرک اَدویات مریض آسانی سے خرید سکتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ جنرک اَدویات کو فروغ دینے سے سماج کے غریب اور پسماندہ طبقوں کو فائدہ ملے گا۔جنک آشودھی کیندر یہ کیمکلز اور کھادوں کی مرکزی وزارت کے تحت کام کر رہے ہیںاور اِن کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ لوگوں تک رعایتی نرخوں پر معیاری اَدویات دستیاب کرائی جاسکے۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ جمو ںوکشمیر میں اس وقت اس طرح کے 87کیندر قائم کر رہے ہیں اور اِن سٹوروں میں 419 مالکیولز اور کئی دیگر اَدویات کے مرکبات دستیاب ہیں ۔فائنانشل کمشنر نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر میں 16مقامات پر موزون نرخوں پر اَدویات اور دیگر سازو سامان دستیاب رکھنے کا اِرادہ رکھتی ہے اور یہ مراکز دسمبر 2019ء کے پہلے ہفتے تک قائم کئے گئے ہیں۔