مڑھوااور گریز کیلئے نئے پولیس سب ڈویژن منظور

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں کشتواڑہ ضلع کے مڑھوا پولیس سب ڈویژن کے قیام کو منظور ی دی گئی۔ایس اے سی نے اس سب ڈویژن کے لئے 9اَسامیاں وجود میںلانے کو منظوری دی ہے جن میں ڈی ایس پی ، ہیڈ کانسٹیبل ، سلیکشن گریڈکانسٹیبل کی ایک ایک اسامی ، کانسٹیبل کی چار اور کانسٹیبل ( او پی ایس ) کی دو اسامیاں شامل ہیں۔ایس اے سی نے گریز میں ایک پولیس سب ڈویژن قائم کرنے کو بھی منظوری دی ہے جس کا ہیڈ کوارٹر دَاور میں رہے گا۔ اس کے لئے ڈی ایس پی کی ایک اَسامی وجود میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ مڑھوا اور گریز سب ڈویژن بڑے علاقے پر محیط ہے ۔مڑھوا سے ضلع ہیڈ کوارٹر تک 70کلومیٹر کی مسافت ہے ۔ اسی طرح گریز ہیڈ کوارٹر بانڈی پورہ سے 65کلومیٹر دور ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا