اعجازالحق بخاری
پونچھ ؍؍ سرنکوٹ حضوری مسجد کے امام و خطیب مولانا ولایت حسین مصباحی نے آپنے پریس بیان میں کہا کہ سرنکوٹ کی عوام کو بنیادی دھانچہ مہیا نہ ہو نا نہایت ہی افسوس کی بات ہے انہوںنے کہا نوجوان نسل نشے کی لت میں ہے جس سے آنے والے وقت میں نسلیں برباد ہونے کا اندیشہ ہے انہوںنے کہا سُرنکوٹ معاشرے کے ہر شخص کو ان وباء سے بچانے کے لئے کلیدی رول ادا کرنا ہوگا ۔ مولانا نے کہا آج سرنکوٹ میں دوردراز علاقوں کی سڑکوں کی خستہ حالی بنیادی سہولیات کا فقدان صفائی ستھرائی کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے کیونکہ یہاں کی عوام نے جن نمائندوں کا ووٹ دیکر اپنا حق نمائندگی دیا تھا انہوںنے علاقے کی تعمیرو ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا ہے ۔ سیاسی طور پر یتیم اس علاقے میں آنے والے فنڈز کی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔