سرکاری نوکریاں2019

0
0

سرکاری نوکریاں2019
گریجویٹ کے لئے نکلی بمپر نوکریاں
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍اسٹاف سیلیکشن کمیشن کمبائنڈ گریجوئیٹ لیول اگزامنیشن کی (سی جی ایل) کی ٹیئر۔1 امتحان کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ امیدوار آج یعنی 22 اکتوبر سے ٹھیک ایک مہینے بعد 22 نومبر تک درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو ان عہدوں پر درخواست دینے کیلئے ایس ایس سی کی آفیشیل ویب سائٹ ایس ایس سی ڈاٹ این آئی سی ڈاٹ ان پر جانا ہوگا۔ یہاں پوری نوٹیفکیشن پڑھنے کے بعد اپلائی کرسکتے ہیں۔ بتادیں کہ کمیشن نے صاف ہدایات دی ہیں کہ اس کے بعد کوئی بھی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔نوٹفکیشن کے مطابق ہندوستان حکومت کے الگ۔ الگ محکموں میں ہونے والی بھرتی کا یہ امتحان 2 سے 11 مارچ 2020 تک کمپیوٹر کی بنیاد پر منعقد کیا جائے گا۔ غور طلب ہے کہ ایس ایس سی سی جی ایل کیلئے ہر دال اوسطً 20۔30 لاکھ امیدوار دروخواست دے سکتے ہیں۔ وہیں اکیلے گزشتہ سال ہی امتحان کیلئے کل 25.97 لاکھ امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا تھا جس میں سے صرف 8.7 لاکھ ہی موجود تھے۔ایجوکیشن: کسی بھی منظور شدہ ادارے سے امیدوار کو گریجوئیٹ ہونا چاہئے۔تنخواہ: سیلیکٹ (منتخب) ہونے والے امیدواروں کو گروپ بی اور گروپ سی کے پوسٹ پر تقرری دی جائیں گی۔ وہیں گروپ بی امیدواروں کو 9,300 –روپئے 34,800 اور گروپ سی کے امیدواروں کو 5,200 روپئے 20,200 تنخواہ دی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا