پونچھ کے منڈی میں قائم ہینڈلوم سوسائٹی روبہ زوال
ریاض ملک
منڈی ؍؍ 1996 میں محکمہ ہنڈ لوم کی جانب سے تحصیل منڈی کے گاوں اڑائی میں محکمہ کی جانب سے ایک سوسائیٹی قائیم کرکے یہاں پر ہنر مندی کو فروغ دینے کی کوشش کی تھی لیکن صدیوں سے یہاں پر سابقہ طرزکی لوئیآں بناکر اپنی روزیروٹی کماتے تھے-لیکن جب سے اس سوسائٹی نے یہاں قیام کیا تو اس کے بعد وہ پرانی روائیت بھی ختم ہوچکی ہے- جس سے برسوں کی لوگوں روزگار کو دھچکاہ لگاہے- جس سے بجاے فائیدہ کے لوائیاں بنانے اور اس پیشہ سے منسلک قریب تین سے چار درجن ہنرمندوں کو نئی تیکنیک کی تربیت دی گئی – جس کے بعد بڑے عرصہ تک یہ کام اچھے طریق سے جاری رہاہے- محکمہ ہینڈلوم سوسائیٹی کے سیکرٹری عبدالرحمان نے لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوے مزید کہاکہ اس وقت یہ سوسائیٹی سخت پریشانی کی حالت میں ہے- جس میں لاکھوں مالیت کی مختلف قسم کی لوئیاں کمبل شال بیڈ شیٹ وغیرہ تیار حالت میں پڑے ہوے ہیں -جنہیں کوئی بھی شخص خریدنے کے لئے تیار نہیں ہے- اور نہ ہی محکمہ کی جانب سے مارکیٹ فراہم کی جارہی ہے – جس کو ماکیٹ نہ ملنے سے خراب ہونے کا خدشہ ہے- انہوں نے کہا کہ اس وقت اس گاوں میں قریب ڈیڑ سو سے زائید سابقہ طرز کی لوئیاں بنانے والے ہنر مندوں کو بھی بے کار کردیاہے- اب کہیں اس سوسائیٹی میں ایک یا دو ہنر مندوں کے علاوہ مشکل سے کوئی ایک شخص سابقہ طرز والی لوئیاں بنانے والاملے گا – جو افسوسکا مقام ہے- اور سوسائیٹی میں جو لوئیاں بنی ہوئی ہیں ان کے لئے مارکیٹ نہیں ہے- محکمہ ہنڈ لوم سوسائیٹی کے سیکرٹری عبدالرحمان ودیگر عوام کی جانب سے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے گزارش کی ہے کہ وہ محکمہ ہینڈ لوم کے آفیسر کو ھدائیت جاری کریں کہ تاکہ وہ اس سوسائیٹی کو فعال بنائیں تاکہ ہنرمندوں کو روزگار کمانے کے مواقع نصیب ہو نوجوانوں کو ہینڈ لوم شعبے سے استفادہ کرنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدام اٹھاے تاکہ نوجوان اپناروزگار کماسکیں – اور سوسائیٹی میں بنے مال کے لئے محکمہ مارکیٹ فراہم کرے تاکہ تیار شدہ مال کو مناسب نرخوں پر فروخت کیا جاسکے – انہوں نے محکمہ کے آے آے ای سے گزارش کی کہ وہ بھی اس سوسائیٹی کو فعال بنانے اور نئی اسکیموں کو لاگو کرنے کے لئے عوام کا ساتھ دی اور ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ محکمہ ہینڈلوم کے آفیسران اور ملازمین کو گہری نیند سے جگائیں ۔