لازوال ڈیسک
گاندر بل؍؍گاندر بل میں بی ڈی سی چناؤ کے سلسلے میں آج کانفرنس ہال میں عملے کی تربیت اور جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ضلع پنچایت آفیسر حشمت علی خان اور اے ڈی سی فاروق احمد بابانے پروگرام کی قیادت کی ۔تربیتی سیشن میں آر اوز اور اے آر اوز کے علاوہ تمام پولنگ عملے نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ڈی پی ای او نے تربیت پانے والوں پر تربیتی پروگرام میںکافی دلچسپی لینے پر زور دیا تا کہ چناؤ کا احسن اور خوش اسلوبی سے انعقاد یقینی بن سکے۔انہوں نے کہا کہ تمام لازمی اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔بعد میں ڈی پی ای او نے زونل مجسٹریٹوں ،سیکٹورل مجسٹریٹوں ،آر اوز اور اے آر اوز کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے چناؤ کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی ۔