لازوال ڈیسک
سر ی نگر؍؍پی سی سی ایف جموں کشمیر ڈاکٹر موہت گیرا کی صدارت میں آج کیمپا کے ایگزیکٹو ممبران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ چیف کنزرویٹر جنگلات جموں سمیر بھارتی نے اس موقعہ پر بتایا کہ رواں سال کے دوران جموں خطے کے مختلف علاقوں میں 9.39 پودے لگائے گئے ۔ پی سی سی ایف نے چیف کنزرویٹروں کو ہدایت دی کہ وہ رواں سال کے اہداف حاصل کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ چیف وائیلڈ لائف وارڈن سریش گپتا نے کشتواڑ ہائی آلٹی چیوٹ نیشنل پارک کیلئے مجوزہ مٹگیشن پلان سے متعلق ایک تفصیلی خاکہ پیش کیا ۔ اس موقعہ پر محکمہ کے کئی دیگر پروجیکٹوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں دائریکٹر سوشل فارسٹری ڈاکٹر نیلو گیرا اور محکمہ کے کئی دیگر افسران بھی موجود تھے ۔