اپنے اپنے مطالبات کو اجاگر کیا
لازوال ڈیسک
سر ی نگر؍؍گورنر کے مشیر کے سکندن نے کہا ہے کہ حکومت عام لوگوں کے مسائل حل کرنے کی وعدہ بند ہے اور اس تعلق سے متعلقہ حکام کو لازمی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔ مشیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار آج یہاں گورنرز گریونس سیل چرچ لین میں ہفتہ وار عوامی دربار کے دوران کیا ۔ اس موقعہ پر جموں کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 40 افراد اور وفود نے کے سکندن کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے اپنے مطالبات پورے کرنے میں مشیر موصوف کی مداخلت طلب کی ۔ جو وفود مشیر کے ساتھ ملاقی ہوئے ان میں سول سوسائیٹی صفہ پورہ ، جے کے سیمنٹ کے ریٹائیرڈ ملازمین ، بڈگام کا وفد ، جوائینری ملازمین کا وفد اور کئی دیگر وفود شامل ہیں ۔ مشیر نے ان لوگوں کے مسائل غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ ان پر ترجیحی بنیادوں پر کاروائی کی جائے گی ۔ انہون نے کہا کہ عام لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دی گئی ہیں ۔