پاکستان باز نہیں آیا تو اندر جائیں گے: گورنر ستیہ پال ملک

0
0

سری نگر، 21 اکتوبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے ‘جنگ’ کو ایک بری چیز قرار دیتے ہوئے دھمکی دی کہ پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا تو ہم اندر جاکر کارروائی کریں گےانہوں نے کشمیری جنگجوئوں سے واپسی اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی کارروائیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یکم نومبر سے ایک ‘نیا کشمیر’ معرض وجود میں آئے گاگورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں سری نگر کے مضافاتی علاقہ زیون میں واقع جموں وکشمیر آرمڈ پولیس کمپلیکس میں منعقدہ پولیس کے یادگاری دن کے پریڈ کی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیاگورنر نے سرحدوں پر پاکستان کے خلاف بوفورس ٹینکوں کے استعمال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا: ‘ٹینکوں کا استعمال کیوں نہیں ہوگا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا