روہت کی پہلی ڈبلر سنچری، ہندوستان نے 497 پر اننگز ڈکلیئر کی

0
0

رانچی؍؍ جارح سلامی بلے باز روہت شرما کے ٹسٹ کیریئر کی پہلی ڈبلر سنچری اور اجنکیا رہانے کی شاندار سنچری سے ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن آج اپنی پہلی اننگز چائے کے وقفہ تک 9 وکٹ پر 497 رن پر ڈکلیئر کردی ۔ ہندوستانی اننگز میں روہت نے 212 رن اور اجنکیا رہانے نے 115 رن کی شاندار سنچری اننگز کھیلیں جبکہ رویندر جڈیجہ نے 51 رن بنائے ۔ ہندوستان نے چائے کے وقفہ تک 116.3 اوور میں نو وکٹ پر 497 رن بنانے کے ساتھ اپنی اننگز ڈکلیئر کردی۔ مہمان ٹیم کے لئے جارج لنڈے نے 133 رن پر سب سے زیادہ چار وکٹ حاصل کئے جبکہ کیگیسو ربادا کو 85 رن پر تین وکٹ ملے ۔ اینارچ نورتزے اور ڈین پیئٹ کو ایک۔ایک وکٹ ملا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا