ایک سال کے اندر اندر ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں عسکریت کا خاتمہ ہوگا

0
0

سرگرم عسکریت پسندوں میں حوصلہ شکنی پائی جارہی ہیں، ملی ٹینٹ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں:مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ریاست خاص کر وادی کشمیر میں عسکریت کو ایک سال کے اند راندر ختم کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم ہند کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت نے کہاکہ سرگرم جنگجوئوں میں حوصلہ شکنی پائی جارہی ہیں کیونکہ سیکورٹی فورسز نے اُن پر دباو بنائے رکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے ریاست میں سرگرم عسکریت پسندی کو ختم کرنے کیلئے سخت نوعیت کے اقدامات اُٹھائے ہیں۔ وزیر اعظم ہند کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اُمید ظاہر کی کہ ایک سال کے اندر اندر ریاست میں عسکریت کا مکمل طورپر خاتمہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا ہے جس کے زمینی سطح پر ثمر آور نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی او رجوکوئی بھی اس ضمن میں ملوث قرار پائے گا اُس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت کی سخت پالیسی کے نتیجے میں اس وقت جنگجو مارے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے پہلے ہی واضح کیا ہے کہ ملی ٹینسی کو کسی بھی صورت میں پنپنے کا موقع فراہم نہیں کرئینگے۔ وزیر مملکت کے مطابق سیکورٹی فورسز کو عسکریت کا خاتمہ کرنے کیلئے مکمل آزادی دی گئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جس طرح سے سیکورٹی ایجنسیاں کام کر رہی ہیں اُسے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک سال کے اندر اندر وادی کشمیر میں ملی ٹینسی کا خاتمہ ہوگا۔ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں عسکریت پسندوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت نے کہاکہ لوگوں کو ان اطلاعات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمارے افواج ملی ٹینٹوں کو مار رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملی ٹینٹ اب شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔ مرکزی وزیر مملکت کے مطابق سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ہی وادی کشمیر میں عسکریت کو بڑھاوا ملا کیونکہ کانگریس نے کھبی بھی ملی ٹینسی کو ختم کرنے کی خاطر سخت اقدامات نہیں اُٹھائیں۔ انہوںنے کہاکہ غلط پالیسوں کے نتیجے میں ہی ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں لوگوں کو مصیبتوں کا سامنا کرناپڑا تاہم اب جبکہ مرکزی حکومت برسرپیکار ہے لہذ ا ہم یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وادی کشمیر میں ایک سال کے اندر اندر سب کچھ ٹھیک ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے محض ستر دنوں کے اندرا ندر لوگوں سے کئے گئے وعدئے کو پورا کرکے دفعہ 370کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کیا ۔ انہوںنے کہا کہ اب جبکہ ریاست سے خصوصی اختیارات کا خاتمہ ہوا لہذا اب لوگوں کو سبھی فوائد ملیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا