’ جموں وکشمیر بینک کی بنیادیں مظبوط اور بینک محفوظ ہاتھوں میں ‘ انضمام کی افواہیں بے بنیاد،چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر آر کے چھبر کی وضاحت

0
0

 

سرینگر؍؍ریاست میں موجودہ حالات کے پیش نظر اور ملکی سطح پر بینکنگ دائرے میں چند واقعات کے رونما ہونے سے جموں و کشمیر کی عوام جن خدشات کو محسوس کر رہی ہے اور جو افواہیں گرد و پیش میں ہیں اُنکے ردِ عمل میں جموں وکشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر نے آج اپنے ایک پریس بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر بینک کی بنیادیں نہایت مظبوط ہیں اور یہ بینک بالکل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ جموں و کشمیر بینک نہ طفلگی میں ہے کہ اسے کسی سہارے کی ضرورت ہے اور نہ مالیاتی طور کمزور ہے کہ اسکے گاہکوں کو فکر مند ہونے کی ضرورت ہے۔چیئرمین نے کہا کہ اس بینک کا کاروبار ایک لاکھ 65 ہزارکروڑ روپے کا ہے اور اسکے پاس 0 2 لاکھ گھرانوں کے ایک کروڑ بیس لاکھ گاہک ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال 1938میں قائم اس بینک کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ یہ ریاستی عوام کی معاشی ترقی اور مالیاتی استحکام کو بروئے کار لائے۔ اس بینک کی اکاسی سالہ تاریخ گواہ ہے کہ اس نے نہ صرف ریاست اور ملک میں خدمت سے خود کفالت پیدا کی ہے بلکہ ریاست کی سماجی و معاشی ترقی میں کار ہائے نمایاں انجام دئے ہیں۔ یہ بینک ریاستی عوام کا بالعموم اور ریاستی سرکار کا بالخصوص مر ہون منت ہے کہ جن کی رہنمائی اور رہبری سے ہم نے ترقیوں کے کئی منازل طے کئے ہیں ۔ اس بینک کی حصص داری میں جہاں جموں و کشمیر سرکار نے نہایت اہم رول نبھایا ہے اور 532کروڑ روپے کا سرمایہ لگاکر سرکار نے اپنا حصص 59فی صد تک بڑھایا ہے وہاں ہمارے گاہکوں کو اس بینک کے ساتھ مظبوط عقیدہ ہے اور ہم انکے اعتماد کو کبھی کوئی ٹھیس پہنچنے نہیں د ینگے ۔ پنجاب اینڈ مہاراشٹرا کواپریٹیو بینک (PMC) میں حالیہ تناؤ کے تناظر میں ہمارے گاہکوں کو اس تشویش سے باہر نکلنا ہوگا جو چند خود غرض عناصر پھیلا رہے ہیں کہ شاید جے اینڈکے بینک کسی دورے بینک کے ساتھ مدغم ہونے والا ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ ان افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے اور ہماری بنیادیں اتنی مظبوط ہیں کہ ہم کسی دوسرے سے مدغم نہیں ہورہے ہیں۔ یہ بینک بارہ ہزار سے زائد ملازمین کے مظبوط ہاتھوں میں ہے وہاں اسکی رہنمائی پیشہ ور بورڈ آف ڈایئریکٹرس کر رہے ہیں اور نہایت شفافیت اور احتساب کے دائرے میں ہے۔ جموں و کشمیر بینک نے ماضی میں بہت کٹھن حالات جھیلے ہیں اور انکا مقابلہ نہایت جرعت مندی سے کیا ہے۔ یہ بینک ہمیشہ عوام کی توقعات پر پورا اُترنے کی کوشش کریگا کیونکہ انکا ایک جذباتی رشتہ ہم سے جڑا ہوا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران چند غیر منافع بخش قرضے ضرور پیدا ہوئے ہیں جن پر تحقیقات جاری ہے لیکن اُن سے بینک کی مجموعی منافع کاری میں کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا