مرحوم دین محمد بانڈے کی اہلیہ ساجدہ بیگم چل بسیں
جموں؍؍پونچھ کے معروف بانڈے خاندان کو اُس وقت صدمہ پہنچاجب مرحوم دین محمد بانڈے کی اہلیہ محترمہ ساجدہ بیگم اتوار کی صبح یہاں انتقال کرگئیں، مرحومہ کی جنازِ جنازہ آبائی علاقہ پونچھ میں اداکی گئیں جہاں بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اورنیک سیرت خاتون کو پرنم آنکھوں کیساتھ سپردِخاک کیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق سنیچراورایت کی درمیانہ شب محترمہ ساجدہ بیگم کی صحت اچانک ناسازہوگئی جس کے بعد صبح چار بجے اُنہوں نے آخری سانس لی اور اس دنیائے فانی سے کوچ کرتی ہوئیں مالکِ حقیقی سے جاملیں۔مرحومہ اپنے پیچھے غمزدگان میں بیٹوں میں نیازاحمدبانڈے،ظفربانڈے اورسلیم بانڈے جبکہ دوبیٹیاں شاہدہ اور تسلیمہ چھوڑ گئی ہیں۔مرحومہ کی عمر82برس تھی ۔مرحومہ انتہائی خدادوست،نیک سیرت اورغریب پرورتھیں۔ایک ہنستے بستے گھرانے میں اللہ تعالیٰ نے ہرنعمت نصیب فرمائی تھی اور مرحومہ ہمیشہ غریبوں وناداروں کی مدد کیلئے پیش پیش رہتی تھیں۔مرحومہ اپنازیادہ وقت عبادتِ الٰہی میں گزارتی تھیں ۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ آبائی علاقے میں اداکی گئی اورنمازِ جنازہ میں بھاری تعداد میںلوگوں نے شرکت کی اورمرحومہ کو پرنم آنکھوں سے سپردِ خاک کیا۔ ذرائع کے مطابق رسمِ چہارم بدھ کے روز پونچھ میں منعقدہوگی۔