سب ضلع اسپتال بانہال مریضوں کے لیے درد سر

0
0

ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرنے پر بھی آپریشن تھیٹر بیکار؛تین سرجن ہونے پر بھی آپریشن نہیں ہو پاتے
ملک شاکر

بانہال؍؍ سب ضلع اسپتال بانہال و ایمرجنسی ہسپتال بانہال قصبہ بانہال کے لوگوں کے لئے صرف ایک نام بن کر رہ گیا ہے قریب ایک سال کا عرصہ ہونے پر بھی ایمرجنسی ہسپتال بانہال میں کوئی آپریشن نہیں ہو پا رہا ہے جس کی وجہ یہاں این ایس تھیسیا ڈاکٹر کا نہ ہونا ہے قابل افسوس بات تو یہ ہے کہ جب دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگ سب ضلع ہسپتال بانہال میں اپنے مریضوں کو لے کر آتے ہیں تو یہاں علاج کے بجائے انہیں مایوسی اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کے درد میں مذید اضافہ ہوتا ہے کیونکہ مریضوں کو آپریشن کے لئے ایمرجنسی ہسپتال بانہال میں تڑپنا پڑتا ہے۔اور اس کے ساتھ ساتھ جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر آ? روز سڑک حادثے پیش آتے ہیں تو اس وقت ذخمیوں کوبھی ایمرجنسی ہسپتال بانہال لایا جاتا ہے مگر آپریشن تھیٹر میں آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے ذخمیوں کو فوراً وادی کشمیر منتقل کیا جاتا ہے جو کہ محکمہ صحت کی جانب سے سراسر ایک ناانصافی ہے جبکہ یہاں پر تعینات تین قابل شرجن اور ہڈیوں کے ڈاکٹر آپریشن کا کام بالکل بھی انجام نہیں دے سکتے ہیں لوگوں کے ہزار بار انتظامیہ سے اپیل کرنے کے باوجود بھی یہاں این ایس تھیسیا ڈاکٹر کو تعینات نہیں کیا گیا اور چھوٹے آپریشن ہو یا کوئی ایمرجنسی کیس مریضوں کو یہاں سے وادی کشمیر یا جموں کے مختلف ہسپتالوں کے لئے روانہ کیا جاتا ہے۔سب ضلع ہسپتال بانہال کے اس درہم برہم نظام کو دیکھ کر لوگوں نے گورنر انتظامیہ،و ڈایریکٹر آف ہیلتھ سرویسز جموں کے تیں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔اس سلسلے میں یہاں کے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مقامی رضاکار تنظمیوں نے ڈایریکٹر آف ہیلتھ سرویسز جموں اور گورنر انتظامیہ سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ سب ضلع اسپتال بانہال میں ڈاکٹروں کی خالی اسامیوں کو جلد از جلد پورا کیا جائے اور خاص طور پر این ایس تھیسیا، چایلڈ اسپیشلسٹ،اور ریڈالوجیسٹ ، کو فوری طور پر تعینات کیا جائے ورنہ یہاں کی تمام رضاکار تنظمیں سیول سوسائٹی، اور پورے بانہال کی عوام جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔رساست کی مجموعی صورتحال کو دیکھ کر کسی بھی مریض کو علاج و معالجہ کے لئے یا ایمرجنسی آپریشن کے لئے وادی کشمیر منتقل کرنا درست نہیں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا