کسی بھی صورت دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا :دلباغ سنگھ

0
0

پولیس سربراہ پونچھ پہنچے،سلامتی صورتحال کالیاجائزہ
ریاض ملک

منڈی؍؍ڈی جی دلباغ سنگھ نے منڈی میں سیکورٹی کے حوالے سے جموں وکشمیر پولیس ودیگر حفاظتی ایجنسیوں کے ساتھ اہم ملاقات کی اس دوران ذرایع ابلاغ کے نمائیندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں آہستہ آہستہ حالات بہتر ہورہے ہیں ۔پہلے سے اب حالات بہت زیادہ بہتر ہیں اور کچھ ہی دنوں میں حالات بہتر ہوجائیں گے ۔البتہ جموں میں بھی اور کشمیر میں بھی سرحدوں پر بہت زیادہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہورہی ہے ۔ جموں ہیرا نگر سانبہ راجوری پونچھ اوڑی کرناکیرن وغیرہ سرحدی علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سیز فائیر وائیلیشن کے دوران پاکستان ہندوستان میں دہشت گردوں کو دھکیلنے کی کوشش کرتاہے لیکن ہماری فوج جو بڑی مضبوط ہے وہ بڑی ہی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتی ہے اور اس کو اپنی ناکام کوشش میں ناکام بنادیتے ہیں لیکن پھر بھی حفاظتی ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق کافی تعداد میں دہشت گرد وہ سرحد عبور کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جنہیں یہاں سیکورٹی کی جانب سے کاروائیوں کے دوران کچھ کو زندہ بھی پکڑاگیا اور کئی کو انکونٹر میں مار بھی ڈالاہے ۔سیکورٹی فورسیز کی جانب سے ان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور پہلے سے ہم اوپریشن تیز کررہے ہیں اور اب تک ریاست بھر میں 200 سے تین سو دہشت گردوں کی موجود ہونے کی اطلاعات ہیں مگر یہ تعداد کم وپیش ہوتی رہتی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا