لیکشن کیلئے جموں وکشمیر میں ماحول سازگار نہیں

0
0

حالات معمول پر آنے کے بعد ہی الیکشن کرائے جائیں :سیتا رام یچوری
یوپی آئی

نئی دہلی؍؍سی پی آئی کے جنرل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ریاست جموںوکشمیر میں انتخابات سے قبل ماحول کو سازگار بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جب حالات پوری طرح سے معمول پر آئینگے تب جا کر چناو کرانا ٹھیک ہوگا۔ سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری نے بلاک ڈیلوپمنٹ کونسل انتخابات کے انعقاد پر کہاکہ حکومت کو الیکشن کیلئے ماحول سازگار بنانا چاہئے تھا تاہم وادی کی صورتحال کو دیکھ کر یہ نہیں لگتا کہ حالات سازگار ہے۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات سے قبل سب پہلوئوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی فیصلہ لیاجانا چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ سبھی کو معلوم ہے کہ وادی کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر نہیں آئے اور لوگوں میں حکومت کے تئیں ناراضگی پائی جارہی ہے لہذا ایسی صورتحال میں الیکشن کرانے کے کیا معنی ہے۔ انہوںنے کہاکہ میرا ماننا ہے کہ حالات پوری طرح سے معمول پر آنے کے بعد ریاست جموںوکشمیر میں الیکشن کرائے جائے ۔ واضح رہے کہ ریاستی انتظامیہ نے وادی کشمیر میں بلاک ڈیلوپمنٹ الیکشن کا اعلان کیا جس میں پنچوں اور سرپنچوں کو ووٹ ڈالنا ہے تاہم وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہی ان انتخابات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس نے ا ن انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کے ضمن میں ابھی تک اپنا موقف واضح نہیں کیا ہے ۔ نیشنل کانفرنس کا ماننا ہے کہ لیڈر شپ گھروں میں نظر بند ہے تو ایسی صورتحال میں وہ کچھ بھی کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ کانگریس ترجمان روندر شرما کا کہنا ہے کہ ریاست جموںوکشمیر میں صورتحال جوں کی توں ہے لہذا ان انتخابات کیلئے مزید وقت کی ضرورت تھی چونکہ اب انتظامیہ نے انتخابات کا اعلان کیا لہذا کانگریس بی جے پی کو کوئی موقع نہیں دیں گے اور وہ ان چناو میں حصہ لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کانگریس ریاست جموںوکشمیر میں جمہوریت کی جڑی کو مضبوط کرنا چاہتی ہیں اسی لئے ان انتخابات میں حصہ لینا چاہتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا