راجوری میں بی ڈی سی الیکشن کی سرگرمیاں تیز

0
0

خالق چودھری نے بلاک راجوری سے جمع کروائے اپنے نامزدگی کاغذات
عمرارشدملک

راجوری : جموں کشمیر میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں کے انتخابات کے نوٹیفکیشن کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے پارٹی کی بنیاد پر بی ڈی سی الیکشن کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے ختم ہونے کے بعد وادی کشمیر کے حالات میں کسی بھی قسم کی نرمی دیکھنے کو نہیں ملی لیکن صوبہ جموں میں بی ڈی سی الیکشن کی سرگرمیاں عروج پر ہیں جہاں ایک طرف جموں کشمیر کی لوکل پارٹیاں نیشنل کا نفرنس اور پی ڈی پی کی لیڈرشپ خاموش ہیں تو وہیں کانگریس نے اب الیکشن میں حصہ لینے کا من بنا لیا ہے تو بھاجپا نے کافی عرصہ پہلے سے تیاریاں شروع کردی تھی ۔ضلع راجوری کی بات کرئے تو بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں کے الیکشن کے لئے بلاکوں میں کافی بڑی دوڑ شروع ہوگئی ہے اور نامزدگی کاغذات بھی جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے لیکن ابھی تک بھاجپا یا کانگریس نے اپنے اپنے اُمیدواروں کی فہرستوں کو جاری نہیں کیا جبکہ آزاد اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروانا شروع بھی کردیا ہے اور بلاک راجوری سے کوٹ دھرہ پنچایت سے وابستہ خالق چودھری نے اپنے حمایتوں کے ہمراہ آر او کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور اس موقع پر ان کے ساتھ بڑی تعداد میں مختلف پنچایتوں کے سرپنچ اور پنچ بھی موجود تھے ۔خالق چودھر ی نے ذرائع بلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے بی ڈی سی الیکشن منعقد کرنے کا جو اعلان کیا ہے ہم اس کا خیر مقد م کرتے ہیں اور ہمیں اُمید ہے کہ بی ڈی سی کے ذریعے بلاکوں میں انقلابی سطح پر تعمیر وترقی کا نیا آغاز ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ میں آزار اُمیدوار کے طور پر بی ڈی سی الیکشن میں حصہ لیے رہا ہوں اور مجھے اُمید ہے کہ سرپنچ اور پنچ حضرات مجھے ایک بار موقع ضرور دئیگے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا