استری 2 کا ٹریلر جاری
ممبئی، 18 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ اور اداکارہ شردھا کپور کی آنے والی فلم استری 2 کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
فلم ‘استری 2’ 2018 میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم ‘استری’ کا سیکوئل ہے۔ فلم ’استری 2‘ میں شردھا کپور، راج کمار راؤ، پنکج ترپاٹھی، اپارشکتی کھرانہ، تمنا بھاٹیہ، ابھیشیک بنرجی جیسے اداکار ہیں۔
‘استری 2’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ استری 2 میں چندیری کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ ایک بار پھر سے لوگوں میں ‘استری’ کی واپسی کا خوف دکھائی دے رہا ہے۔ لوگ استری کی مورتی پر دودھ چڑھاتے ہیں اور لوگوں میں یہ خوف بھی ہے کہ استری واپس آگئی ہے۔ شردھا کپور ‘استری’ کے کردار میں چندیری کے لوگوں کو کالی طاقت سے بچاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم استری 2، 15 اگست کو ریلیز ہوگی۔