2024 کے انتخابات بی جے پی کی زبردست جیت کا نیا باب لکھیں گے: ڈاکٹر نرمل سنگھ

0
0

کہاعوام کی حمایت حاصل کرنے کے لئے ہر کونے تک پہنچنا ہوگا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سابق نائب وزیر اعلیٰ اور پارلیمانی حلقوں کے کلسٹر انچارج ڈاکٹر نرمل سنگھ نے جمعہ کو ضلعی عہدیداروں، ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی)، بلاک ترقیاتی کونسل (بی ڈی سی) اور سانبہ ضلع کے منڈل صدور کی میٹنگ کی صدارت کی۔واضح رہے یہ میٹنگ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے جاری پروگراموں، استفادہ کنندگان کے سمیلن، اور نریندر مودی حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی سماجی بہبود کی دیگر اسکیموں کا جائزہ لینے کے لیے بلائی گئی تھی تاکہ لوگوں تک ان اسکیموں کوپہنچایا جا سکے اور انہیں اس بارے میں آگاہ کیا جا سکے کہ گزشتہ دس سال کے دوران کیا کیا گیا ہے۔ڈاکٹر نرمل سنگھ نے میٹنگ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 2024 انتخابی سال ہے جب ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ دیگر انتخابات بھی ہوں گے اور نتائج ان انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت کے نئے باب لکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پارٹی کیڈر ہمیشہ عوام میں ہوتا ہے اور مودی حکومت کی مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھانے میں عوام کی مدد کرتا ہے، لیکن ہم میں سے ہر ایک کو زیادہ سے زیادہ وقت دینا ہوگا اور عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لئے ہر کونے تک پہنچنا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا