کہااس بجٹ میں فلاح و بہبود اور ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ،خواتین، کسانوں، غریبوں، طلبائ، ملازمین اورمتوسط طبقے وغیرہ کو فائدہ پہنچے گا
لازوال ڈیسک
جموں2024 کا بجٹ مودی حکومت کے سب کا ساتھ، سب کا وکاس وژن کی عکاسی کرتا ہے۔اس ضمن میں جے اینڈ کے بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کی طرف سے پیش کردہ اس بجٹ میں فلاح و بہبود اور ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس بجٹ سے دفاع، نوجوانوں، خواتین، کسانوں، غریبوں، طلبائ، ملازمین، متوسط طبقے وغیرہ کو فائدہ پہنچے گا۔ اس میں انفراسٹرکچر، توانائی، ایم ایس ایم ای، ترقی، تعلیم، اصلاحات، ٹیکس فوائد، پیداواریت، روزگار کی تخلیق، سماجی انصاف پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ وغیرہ۔”، رائنا نے کہا۔
وہیںمرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کے ذریعہ پیش کردہ مرکزی بجٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے رینا نے کہا کہ یہ بجٹ سماج کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود اور اگلی نسل کی اصلاحات کے تئیں مودی حکومت کے عزم کو ثابت کرتا ہے۔رینا نے کہا کہ مودی جی کا یہ بجٹ تمام طبقات کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور خطے میں جاری ترقیاتی عمل کو فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ تنخواہ دار اور متوسط طبقے کے ہاتھ میں زیادہ رقم فراہم کرے گا۔ اس بجٹ سے نوجوانوں اور خواتین، طبقوں کو زیادہ فائدہ پہنچے گا، جو کہ کسی بھی معاشرے میں مستقبل اور ہمہ گیر ترقی کے لیے بنیادی ستون ہیں۔