مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین کو ماسک کی پابندی کی ہدایت
یواین آئی
مکہ مکرمہ؍؍مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2023 کے دوران 280 ملین سے زیادہ زائرین نے مختلف سہولتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روحانی ماحول میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔جبکہ سعودی عرب میں حرمین شریفین کے نگراں اعلیٰ ادارے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ میں زائرین ماسک کی پابندی کریں۔تفصیلات کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2023 کے دوران 280 ملین سے زیادہ زائرین نے مختلف سہولتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روحانی ماحول میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتظامیہ کا کہنا ہے’نمازیوں کی آسانی کے لیے معیاری خدمات کی فراہمی اور راحت رسانی کے جملہ وسائل مہیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ زائرین اطمینان و سکون کے ساتھ عبادت کرسکیں۔دوسری جانب سعودی عرب میں حرمین شریفین کے نگراں اعلیٰ ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ اور مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں زائرین ماسک کی پابندی کریں۔رپورٹ کے مطابق ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں نگراں ادارے نے زائرین سے اپیل کی کہ اگر وہ تنفس کے مرض کی علامتیں محسوس کریں تو ایسی صورت میں دوسروں کی خاطر ماسک پابندی سے استعمال کریں۔زائرین کو نگراں ادارے نے ہدایت کی کہ وہ مشروبات زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اپنے آرام کا حد درجہ خیال کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں نگراں ادارے نے زائرین سے اپیل کی کہ اگر وہ تنفس کے مرض کی علامتیں محسوس کریں تو ایسی صورت میں دوسروں کی خاطر ماسک پابندی سے استعمال کریں۔زائرین کو نگراں ادارے نے ہدایت کی کہ وہ مشروبات زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اپنے آرام کا حد درجہ خیال کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں۔دوسری جانب سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عمرہ و حج پر آنے والے زائرین کو خوشخبری سناتے ہوئے نئی سہولتیں متعارف کرانے کی ترغیب دی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدہ میں حج و عمرہ کانفرنس و نمائش کے ایک مباحثے کے دوران اْن کا کہنا تھا کہ بعض زائرین مکہ یا مدینہ میں نکاح پڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے انہیں یہ سہولت فراہم کر سکتے ہیں۔ نجی فوٹو گرافرکا بندوبست کیا جاسکتا ہے۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ سمیت مملکت کے کسی بھی علاقے کے لیے سیاحتی پروگرام منظم کیے جاسکتے ہیں۔زائرین کو سہولتوں کی فراہمی میں انفرادیت کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے تین ایوارڈز کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ منفرد خدمات کی حوصلہ افزائی کے لیے ترغیبات اہمیت رکھتی ہیں۔ ’نسک اعمال‘ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔