2000 روپے کے 97.82 فیصد نوٹوں کی بازیابی: آر بی آئی

0
0

یواین آئی

ممبئی؍؍حکومت کو 31 مئی 2024 تک 2000 روپے کے 97.82 فیصد نوٹ موصول ہوچکے ہیں۔آر بی آئی نے پیر کے روز کہا کہ 2 ہزار روپے کے بینک نوٹ کی قانونی حیثیت بحال ہے۔عوامی لین دین سے 2000 روپے کے بینک نوٹوں کو واپس لینے کا اعلان 19 مئی 2023 کو کیا گیا تھا، اس وقت زیر گردش نوٹوں کی کل قیمت 3.56 لاکھ کروڑ روپے تھی، اور 31 مئی 2024 کو کاروبار کے اختتام پر اس کی قیمت گھٹ کر 7755 کروڑ روپے رہ گئی ہے۔
آر بی آئی نے ایک بیان میں کہا "اس طرح، 19 مئی 2023 کو زیر گردش 2000 روپے کے کل نوٹوں میں سے 97.82 فیصد واپس آچکے ہیں”۔07 اکتوبر 2023 تک 2000 روپے کے بینک نوٹ جمع کرنے اور / یا تبدیل کرنے کی سہولت ملک میں تمام بینک شاخوں میں دستیاب تھی۔2000 روپے کے بینک نوٹوں کے تبادلے کی سہولت 19 مئی 2023 سے ریزرو بینک کے 19 ایشو آفسز (آر بی آئی ایشو آفسز) میں دستیاب ہے۔مزید برآں، عوام انڈیا پوسٹ کے ذریعے 2000 روپے کے بینک نوٹ ملک کے اندر کسی بھی پوسٹ آفس سے، RBI کے کسی بھی ایشو آفس کو اپنے بینک کھاتوں میں کریڈٹ کے لیے بھیج رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا