1991ایجی ٹیشن کے دوران شہید ہوئے کسانوں کو وجے پور میں خراج ِ عقیدت پیش

0
0

موجودہ وقت میں کسانوں کے لئے حالات زیادہ مشکل:منجیت سنگھ
لازوال ڈیسک
وجے پور؍؍اپنی پارٹی صوبائی صد رجموں اور سابقہ وزیر سردار منجیت سنگھ نے کسانوں کے ہمراہ آج شہید سردار پورن سنگھ اور رمیش لال کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 1991میں کسانوں کے حق میں تحریک کے دوران جانیں نچھاور کی تھیں۔اِن دونوں کسانوں کو وجے پور میں پر امن احتجاج کے دوران تشدد کا شکار بنے تھے جوکہ کسانوں کے لئے پانی، بجلی اور دیگر سہولیات کا مطالبہ کر رہے تھے۔شہید کسانوں کو خراج ِ عقید ت پیش کرنے کے لئے وجے پور میں سردار منجیت سنگھ کی قیادت میں جلوس برآمد ہوا جس میں کثیر تعداد میں معزز شہریوں، پنچایتی راج اداروں، کسانوں اور دیگر افراد نے شرکت کی اور سردار پورن سنگھ اور رمیش لال کو خراج ِ عقیدت پیش کیا۔ کسانوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے سابقہ وزیر نے اِس بات پرسخت تشویش ظاہر کی کہ آج کسانوں کی حالت 1991سے بھی زیادہ بدتر ہے۔اْس وقت کسانوں حکومت کی پالیسیوں کیخلاف سڑکوں پر آئے تھے، البتہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں حالات نہیں بدلے۔ کسانوں کے مطالبات دہائیوں بعد بھی ہنوز حل طلب ہیں۔ آج بھی کسان گائوں کے آخری کونے تک نہرو ¿ں کا پانی دستیاب نہ ہونے، بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی، اضافی بجلی بک، پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی ، گاو ¿ں میں مزید ہینڈپمپوں کی تنصیب، رعایتی داموں پر محکمہ زراعت سے بیج کی فراہمی، کسان کریڈٹ کارڈ کی شرح اور قسطوں کی ادائیگی، آفات سماویہ کی وجہ سے فصلوں کو ہونے والے نقصانات کے معاوضہ میں توسیع جیسے مسائل سے جوجھ رہے ہیں۔حکومت کسانوں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی کسانوں کے مطالبات کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور اِن کے حل کے لے ہرممکن کوشش کی جائے گی کیونکہ یہ دیہی اقتصادی میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے سروڑ ٹول پلازہ پر غیر قانونی طور ٹیکس وصولی کے عمل کو جاری رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جموں کے اندر لوگوں میں غم وغصہ کی لہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت جموں کے بنیادی مسائل کو سمجھنے میں ناکام رہی ہے اور اب جونا انصافیوں کیخلاف آواز اْٹھارہے ہیں، کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ جب تلک جموں پٹھانکوٹ شاہراہ کی تعمیر مکمل نہیں ہوجاتی، ٹول ٹیکس مستثنیٰ رکھاجانا چاہئے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ سمارٹ میٹر نہ نصب کئے جائیںکیونکہ اِس سے کسانوں کو کم بجلی استعمال کرنے کے باوجود بہت زیادہ بجلی بلز موصول ہورہے ہیں۔کسان صرف چار ماہ تک پانی کے پمپ استعمال کرتے ہیں لیکن اْن سے بارہ ماہ بجلی کرایہ وصول کیاجارہا ہے جوکہ نا انصافی ہے۔ سردار منجیت سنگھ نے کہاکہ جموں وکشمیر میں پیدا ہونے والی بجلی پورے ملک میں فراہم کی جاتی ہے لہٰذا مقامی لوگوں کو مفت بجلی دی جانی چاہئے۔ انہوں نے قدرتی وسائل کے استحصال کے خاتمہ پرزور دیتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر میں لوگوں کے جملہ مسائل کا حل منتخب حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا