پسماندہ اور غریب طبقہ کو گھروں کی تعمیر کے لئے سرکارکی طرف سے مدد :محمد عارف
عمرارشدملک
راجوری : میونسپل کمیٹی راجوری میں مرکزی معاونت والی اسکیم پی ایم ائے وائی کے تحت پسماندہ اور غریب طبقہ سے وابستہ لوگوں کو گھروں کی تعمیر کے لئے چیک تقسیم کئے ۔ تفصیلات کے مطابق میونسپلٹی راجوری نے ٹاﺅن حال راجوری میںایک پروگرام منعقد کیا جس میںقصبہ راجوری میونسپلٹی صدر ، نائب صدر ، ایگزیکٹو آفیسر ، وارڈ ممبران اور مختلف وارڈوں کے پسماندگان نے بھی شرکت کی ۔ وہیں حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی اسکیم پی ایم ائے وائی کا مقصد ان لوگوں کو گھروں کی سہولیات دینا ہے جن کے پاس گھر نہیں یا پھر کچے گھر ہیں۔ میونسپلٹی راجوری کے صدر محمد عارف کی زیر قیادت قصبہ کے 36کنبوں کے لوگوں میں 18لاکھ32ہزارروپے تقسیم کئے ۔میونسپلٹی راجوری صدر نے قصبہ کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مرکزی اسکیم پی ایم ائے وائی کا فائدہ اُٹھائے ۔ انہوںنے کہا کہ جن ضرورت مندوں کے نام منظور شدہ فہرست میں نہیں ہے وہ فوری اپنا نام فہرست میں درج کروائے اور اسکیم کا فائدہ لے۔ اس دوران نائب صدر میونسپلٹی راجوری بھارت بھوشن نے قصبہ راجوری کے تمام وارڈ کونسلروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اپنی وارڈوں میں ضرورت مندوں کے نام فہرست میں درج کروائے تاکہ انہیں بھی اس سکیم کا فائدہ مل سکے ۔وہیں اس موقع پر ایگزیکٹو آفیسر میونسپلٹی راجوری محمد بشیر نے بھی کہا کہ یہ اسکیم ضرورت مند بے گھر والوں کے لئے ہے اس لئے اس اسکیم کا فائدہ لیں اور دیگر ضرورت مندوں تک بھی اس اسکیم کو پہنچائے ۔ اس موقع پر سیاسی لیڈران ، معززین ، وارڈ ممبران نے بھی شرکت کی ۔