کہا خطہ چناب کی عوام نے ہر بار بھاجپا کی لہر کو ناکارہ ہے
لطیف رضا
گول //آج صدر مقام گول میں کانگریس کے سینئر ورکرز نے ایک پریس کانفرنس بلائی جس میں پارٹی کے سینئر عہدے دار شریک ہوئے اس موقع پر کانگریس پارٹی کے بلاک صدر الطاف لون حسین نے پریس کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا کہ ملک اور ریاست جموں و کشمیر میں حالات کبھی بھی اتنے سنگین نہیں تھے اور ملک میں ہر انسان کو آزادانہ جینے کا حق حاصل تھا .کانگریس پارٹی نے کسی ایک مذہب و ملت کو اتنا عروج دیا کہ ملک میں دنگے اور فسادات جیسے واقعات رونما ہوں. انہوں نے خاص طور پر بھاجپا پر نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو صرف اور صرف جھوٹے وعدے کر کے عوام سے ووٹ حاصل کرنا ہے اور بالخصوص خطہ چناب کی عوام بہت سمجھدار ہے اور وہ کبھی بھی بکنے والے نہیں ہیں. انہوں نے مقامی کانگریس کے لیڈر اور سابق مسٹر اعجاز احمد خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا صرف اور صرف اعجاز احمد خان ہی وہ لیڈر ہے جوہر ذات برادری مذہب ملت کے ہر انسان کی قدر کرتے ہیں اور اپنے دور اقتدار میں انھوں نے بہت سے ایسے مثالی کام انجام دیے ہیں جن کی ریاست میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ صحافی لطیف رضا کے پوچھے گئے سوال۔ کیا آپ روایتی حریف بی جے پی کو سمجھتے ہو کے جواب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی چناو¿ لڑے ہیں اور جیتے ہیں خطہ چناب ہمیشہ سے ہی امن کا گہوارہ رہا ہے۔,2002_ 2014 اور 2008 کے اسمبلی انتخاب میں بھی یہاں کے عوام نے اعجاز احمد خان کو جتایا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے سرکار نہ آنے کی وجہ سے کچھ کام ادھورے پڑے ہوئے ہیں لیکن جب بھی سیاست میں انتخابات ہوتے ہیں تو سب سے پہلے ہماری یہی کوشش رہے گی امن و ترقی کی راہ مزید ہموار کر سکیں۔