لورن میں جم سینٹر کا قیام

0
0

فوج نے عوامی نمائیدگان کے ہمراہ کیا افتتاح
معززین نے کی فوج کے اس قدم کی سراہنا کی
ریاض ملک
منڈی // لورن میں فوج کی 25 RR کی کاجانب سے منڈی کے لورن بلاک میں جیم سنٹر کا قیام عمل میں لایاگیا،تاکہ نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ ساتھ جیم کی سہولیات بھی فراہم ہوسکیں – اس موقع پر فوج کے جےاو سی پی ایس باجوا مہمان خصوصی کے طور شریک ہوئے- ان کے ہمراہ دیگر آرمی آفیسران اور مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے کہا کہ فوج ہرممکن یہ کوشش کرتی ہے کہ ملک کی حفاظت اور سالمیت کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ بہتر تال میل ہوسکے۔ اور نوجوان ہر ایک فن میں اپنے فن کا مظاہرہ کرسکیں ، جس کو لیکر تحصیل منڈی میں واحد جِم کا مرکز یہاں لورن میں کھولا گیاہے ۔انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اس مرکز کو کامیاب بنائیں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنا اندراج کروائیں اورتربیت حاصل کریں – اس موقع پر سرپنچ حلقہ بشیر کامران نے فوج کے آفیسران کا شکریہ اداکرتے ہوے کہا کہ اس دوردراز علاقع میں جم جیسی ورزش کا سنٹر قائیم کرناقابل ستائیش ہے- لیکن اس کو کامیاب بنانانوجوانوں کا کام ہے ۔نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں – ان کے علاوہ نمبردار حلقہ ودیگر معززین نے بھی شرکت کی ، اور فوج کی خدمات کو سراہنا کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا